Skip to page content
Secretary of Labor Thomas E. Perez
Bookmark and Share

News Release

OFCCP News Release: [08/27/2013]
Contact Name: Laura McGinnis or Michael Trupo
Phone Number: (202) 693-4653 or x6588
Email:
McGinnis.Laura.K@dol.gov or Trupo.Michael@dol.gov
Release Number: 13-1578-NAT

یو ایس روزگار شعبہ تجربہ کار اور معذور لوگوں کی ملازمت کو بہتر بنانے کے لیے حتمی قوانین کا اعلان کرتا ہے

واشنگٹن — یو ایس روزگار شعبہ (U.S. Department of Labor) نے آج تجربہ کار اور معذور لوگوں کو کرایہ پر لینے اور ان کی ملازمت کو بہتر بنانے کے لیے دو حتمی قوانین کا اعلان کیا۔ ایک قانون میں ویتنام  ایرا  ویٹرنز کے 1974 کے باز درستی کے تعاون سے متعلق قانون (Vietnam Era Veterans’ Readjustment Assistance Act of 1974, VEVRAA) کے تحت شرائط میں تجدید کی گئی ہے؛ اور دوسرے میں 1973 کے باز آباد کاری قانون کے باب 503 (Section 503 of the Rehabilitation Act of 1973) کے تحت شرائط میں تجدید کی گئی ہے۔ 40 سالوں سے زیادہ مدت کے لیے سند یافتہ تجربہ کار لوگوں اور معذور لوگوں کو پر وثوق طور پر بھرتی کرنے، ان کو کرایہ پر لینے، ان کو تربیت اور ترقی دینے کے لیے ان قوانین نے وفاقی ٹھیکیداروں اور ذیلی ٹھیکیداروں کا مطالبہ کیا ہے۔

"ایک مسابقتی ملازمت کے بازار میں، آجرین کو بہترین امکانی ملازمین تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے" روزگار کے سیکریٹری تھامس ای پیریز (Thomas E. Perez.) نے کہا۔ "ان قوانین سے آجرین کے لیے سندیافتہ امیدواروں کے ایک بڑے اور متنوع گروپ میں سے تلاش کرنا آسان تر ہو جائے گا۔"

"ان ضوابط کو مستحکم کرنا تجربہ کار اشخاص اور معذور لوگوں کے لیے حقیقی مواقع کی رکاٹوں کو کم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے،" شعبہ کے فیڈرل کنٹراکٹ کمپلائنس پروگرامز کے دفتر (Office of Federal Contract Compliance Programs, OFCCP) کے ڈائریکٹر پیٹریشیا Patricia A. Shiu نے کہا، جو دونوں قوانین کو نافذ کرتا ہے۔

VEVRAA قانون اس بات کو ضروری قرار دیتے ہوئے تجربہ کار لوگوں کو بھرتی کونے اور انہیں ملازمت پر رکھنے سے متعلق کامیابی کا اندازہ لگانے کے لیے ٹھیکیداروں کو قابل مقدار اعشاری نظام فراہم کرتا ہے کہ ٹھیکیدار سالانہ طور پر کارکنوں کی مقدار میں تجربہ کار لوگوں کی قومی فیصد پر مبنی معیار (فی الحال  8 فیصد) یا بہترین دستیاب معلومات پر مبنی اپنے ہی معیار کو اختیار کریں۔ یہ قانون ٹھیکیداروں کو ان کی بھرتی کی کوششوں کے اثر کا جائزہ لینے کا قابل بنا کر محاسبہ اور ریکارڈ رکھنے کی شرائط کو مستحکم کرتا ہے۔ تعمیل کو آسان بنانے کے لیے یہ ملازمت کی فہرست سازی اور ذیلی ٹھیکیداری کی شرائط کی وضاحت بھی کرتا ہے۔

باب (سیکشن) 503 قانون وفاقی ٹھیکیداروں اور ذیلی ٹھیکیداروں کے لیے کرایہ پر لینے کے لیے ایک ہدف کا تعارف کراتا ہے کہ ان کے مجموعی ملازمین میں ہر ملازمت کے زمرہ کے 7 فیصد سند یافتہ معذور لوگ ہوں۔ قانون ان مخصوص اعمال کی بھی تفصیل بیان کرتا ہے جن پر ٹھیکیداروں کو بھرتی، تربیت، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور پالیسی کی نشر میں عمل کرنا چاہیے – ان کے مماثل جو مدتوں سے خواتین اور اقلیتوں کے لیے جائے عمل کے مساوات کو فروع دینے کے لیے مطلوب رہے ہیں۔

قانون فیڈرل رجسٹر میں شائع ہونے کے 180 دنوں کے بعد نافذ العمل ہو جائے گا۔ مزید معلومات www.dol.gov/ofccp/VEVRAARule/ اور www.dol.gov/ofccp/503Rule/ پر دستیاب ہیں۔

OFCCP ایگزیکیٹو آرڈر 11246 ، 1973 کے باز آباد کاری قانون کا باب   503اور ویتنام  ایرا  ویٹرنز کے 1974 کے باز درستیکے تعاون سے متعلق قانون کو نافذ کرتا ہے۔ یہ تینوں قوانین وفاقی حکومت کے ساتھ کاروبار کرنے والے دونوں ٹھیکیداروں اور ذیلی ٹھیکیداروں کے منصفانہ اور معقول معیار پر عمل کرنے کو لازمی قرار دیتا ہے کہ وہ جنس، نسل، رنگ، مذہب، قومی اصلیت، معذوری یا بطور تحفظ شدہ تجربہ کار شخص کی حیثیت کی بنیاد پر ملازمت میں امتیاز نہیں برتتے ہیں۔ عمومی معلومات کے لیے OFCCP کے ٹول فری ہیلپ لائن کو 800-397-6251 پر کال کریں یا   http://www.dol.gov/ofccp/ دیکھیں۔دیکھیں ۔