Skip to page content
Secretary of Labor Thomas E. Perez
Bookmark and Share

News Release

OFCCP News Release: [03/15/2012]
Contact Name: Scott Allen or Rhonda Burke
Phone Number: (312) 353-6976
Release Number: 12-0403-KAN

امریکی محکمۂ محنت نے آئیوا سٹی، آئیوا میں واقع وفاقی ٹھیکیدار
NCS پیئرسن پر نسلی امتیاز کے الزامات کا تصفیہ کیا
معاہدے میں 67  ایشیائی درخواست دہندگان کے لئے $100,000 کی بقایا اجرتیں اور سود شامل ہے

واشنگٹن امریکی محکمۂ محنت کے دفتر برائے فیڈرل کنٹریکٹ کمپلائنس پروگرامز نے آج اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کے ٹھیکیدار  NCS پیئرسن انکارپوریٹڈ نے بحالی میں نسلی بنیاد پر امتیازی سلوک برتنے کے الزامات کا تصفیہ کرنے پرآمادگی ظاہر کی ہے جس میں 67 ایسے ایشیائی درخواست دہندگان شامل تھے جن کو کمپنی ہذا کے آئیوا سٹی والے ادارے میں ایسوسی ایٹ سافٹ ویئر ڈیولپر کے عہدوں کے لئے مسترد کردیا گیا تھا۔

وفاقی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ آن ایشین امریکنز اینڈ پیسفک آئلینڈرز کی ممبر، OFCCP کی ڈائرکٹر پیٹریشیا اے۔ شیئو (Patricia A. Shiu) نے کہا، "سبھی کارکنان اچھی ملازمتوں کے لئے مقابلہ آراء ہونے اور ملازمتیں حاصل کرنے کے لئے منصفانہ کوشش کے حقدار ہیں، اور کمپنیوں پر یہ لازم ہے وہ ٹیکس دہندگان کے ڈالر کے ساتھ کاروبار کرکے یقینی بنائیں کہ موقع کا دروازہ ہر کسی کے لئے واقعتا کھلا  ہوا ہے۔ صدر اوبامہ نے ہمارے ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ایشیائی امریکی برادریوں کے شہری حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنی عہدبستگی کا اظہار کیا ہے، اور مجھے خوشی ہےکہ ہم ایک ایسا حل نکال سکے جس سے ان کارکنان کے لئے مالی امداد اور ملازمت میسر ہوگی جن کی منصفانہ کوشش کو مسترد کردیا گیا تھا۔"

عمل درآمد سے متعلق ایک طے شدہ نظرثانی کے دوران، OFCCP نے یہ تعین کیا کہ NCS پیئرسن نے بحالی کا ایک ایسا عمل اپنا کر 2009 میں ایگزیکیٹیو آرڈر 11246 کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں اس کے آئیوا سٹی والے ادارے میں ملازمت کے ایشیائی درخواست دہندگان کے خلاف مکمل طور پر امتیازی سلوک ہوا۔  NCS پیئرسن اور OFCCP کے ذریعہ طے شدہ مصالحتی معاہدے کے تحت، ٹھیکیدار ملازمت کے متلاشی 67 متاثرہ افراد کو سابق اجرتوں اور سود کی شکل میں $100,000 کی ادائیگی کرے گا، اور انہیں ایسوسی ایٹ سافٹ ویئر ڈیولپر کے عہدے پیش کرے گا اور عہدے دستیاب ہونے کی صورت میں ماضی کی تاریخ سے ہی کم از کم درجہ چہارم کے ممبران کی حیثیت سے فوقیت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں، کمپنی ہذا انتخاب کی اپنی پالیسیوں اور طریق کار پر نظرثانی کرکے آئندہ درخواست دہندگان کے لئے ملازمت کے مواقع مساوی بنانے کو یقینی بنائے گی۔

NCS پیئرسن، جو برطانوی کمپنی پیئرسن PLC کی کلی طور پر زیر ملکیت ملحق کمپنی ہے، امریکی محکمۂ تعلیم کے لئے تحقیق و ترقی کا کام انجام دینے کے لئے وفاقی ٹھیکوں میں $12 ملین سے زیادہ کا کام کرتی ہے۔ کمپنی ہذا دنیا بھر میں پھیلے تعلیمی اداروں اور کارپوریشنوں کو تعلیمی مواد، الیکٹرانک آموزش پروگرام اور امتحان کی تیاری، کارروائی اور اسکورنگ کی خدمت فراہم کرتی ہے۔

OFCCP ایگزیکیٹو آرڈر 11246 کے علاوہ، 1973 کے باز آبادکاری سے متعلق ایکٹ کے سیکشن 503 اور 1974 کے ویتنام کے سابق فوجیوں کی از سر نو ہم آہنگی میں اعانت سے متعلق ایکٹ کو بھی نافذ کرتا ہے۔ حسب ترمیم، یہ تینوں قوانین  وفاقی حکومت کے ساتھ کاروبار کرنے والے ٹھیکیداروں اور ذیلی ٹھیکیداروں دونوں سے، منصفانہ اور معقول معیار پر کاربند رہنے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ وہ جنس، نسل، رنگ، مذہب، قومی نژاد، معذوری یا تحفظ یافتہ سابق فوجی کی حیثیت کی بناء پر ملازمت میں امتیازی سلوک نہ برتیں۔ عمومی معلومات کے لئے، OFCCP کی ٹول فری ہیلپ لائن کو 800-397-6251 پر کال کریں۔ اضافی معلومات http://www.dol.gov/ofccp پر دستیاب ہے۔